Friday 12 August 2011

مردوں میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت میں کمی


برطانیہ میں ڈاکٹروں کو شواہد ملے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مردوں میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت میں کمی آرہی ہے۔
ایبرڈین کے مرکز تولید میں ساڑھے سات ہزار مردوں پر تجربات سے پتہ چلاہے گزشتہ چودہ سال میں مردوں میں جرثوموں کی تعداد میں اوسطاً انتیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ایک خیال یہ بھی ہے کہ ان اعداد کی وجہ زیادہ مردوں کا تجربے میں شامل ہونا ہے لیکن ڈاکٹروں کو صورتحال سے بہرحال تشویش ہوئی ہے۔
اپنی نوعیت کی ایک بڑی کاوش میں سن انیس سو اناسی سے لے کر سن دو ہزار دو کے درمیان جرثموں کے سولہ ہزار نمونوں پر تحقیق کی گئی۔
تحقیق کی نتائج کے مطابق انیس سو اناسی میں مردوں میں جرثوموں کی اوسط تعداد ستاسی ملین فی ملی لیٹر تھی جبکہ سن دو ہزار دو میں یہ اوسط کم ہو کر باسٹھ ملین جرثومے فی ملی لیٹر ہو گئی ہے۔
اب ڈاکٹر یہ پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں آیا جرثوموں کے معیار میں بھی کوئی کمی واقع ہوئی ہے جو کہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت میں کمی کی وجہ بن سکتی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مزید تجربات سے پہلے وثوق سے یہ کہنا ممکن نہیں کہ مردوں کی تولیدی صلاحیتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق جرثوموں میں کمی ماحولیاتی آلودگی، غیر صحت مند طرز زندگی اور موروثی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment