Pages

Monday, 5 September 2011

آسٹریلیا میں گرفتار پاکستان ائیر فورس کا افسر معطل‘ واپس بلوا لیا گیا


آسٹریلیا میں گرفتار پاکستان ائیر فورس کا افسر معطل‘ واپس بلوا لیا گیا


اسلام آباد( 5 ستمبر 2011) پاکستان ائیر فورس نے آسٹریلیا میں اپنی خاتون ساتھی کی نہاتے ہوئے ویڈیو بنانے پر گرفتار ہونے والے زیر تربیت پاکستانی آفیسرعبید فیاض کو فوری طورپرمعطل کرکے واپس بلوا لیا ہے پاکستان ائیر فورس کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کرکے عبیدفیاض کے خلاف کارروائی کی جائے گی یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا میں پولیس نے گذشتہ جمعرات کو آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں زیر تربیت پاکستان ائیر فورس کے افسر کو اپنی ساتھی خاتون کی نہاتے ہوئے اپنے موبائل فون سے فلم بنانے پر گرفتار کرلیا گیا تھا اور اس کا پاسپورٹ ضبط کرلیا واضح رہے کہ عبید فیاض سمیت 3 پاکستانی افسروں کو پاکستان ائیر فورس نے سکالر شپ پروگرام کے تحت اعلی ترین تربیت کے لئے آسٹریلیا بھجوایا تھا جہاں عبید کو گرفتار کرلیا گیا

1 comment:

  1. عامر از بیک ،صرف (پنجاب) سے کوئی اچھی اور نایس فی میل جو فن،مزا،مستی، انجواے کرنا چاہتی ہوتو وہ رابطہ کرے پلیز صرف وہی رابطہ کر ے ، جو سیریس ہو وقت ضائع کرنے والی رابطہ نہ کر ے مہربانی ہو گی فیک لوگ پلیز تنگ نہ کریں - کال کریں ۔شکریہ 7778748-0348

    ReplyDelete