Pages

Sunday, 21 August 2011

محبت کرنے والوں کے لیے پارک


سری لنکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ملک کی پارلیمان کے نزدیک نوجوانوں کے لیے ایک پارک بنانا چاہتی ہے ۔خاص طور پر محبت کرنے والوں کے لیے جہاں وہ پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خوف کے بغیر اپنی محبت کا اظہار کر سکیں۔
اس سال کے اوائل میں شہروں میں سینکڑوں نوجوان جوڑوں کو کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ اظہارِ محبت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
نیشنل یوتھ سروس کونسل کے چیئرمین للت پیوم پریرہ کا کہنا ہے کہ اس سکیم کا مقصد صاف ہے کہ نوجوان ایک دوسرے سے اپنے پیار کا اظہار کر سکیں۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پیوم پریرہ نے کہا کہ کئی سالوں سے ایک یوتھ پارک یا’لور پارک‘ بنانے کی سکیم پر غور ہو رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال سینکڑوں جوڑوں کی گرفتاری کے بعد پارک کی تعمیر کا معاملہ زور پکڑ گیا۔انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا وہ یا تو منگنی شدہ تھے یا پھر شادی شدہ۔
مسٹر پریرہ نے بتایا کہ نیا پارک اگلے سال پارلیمان کے نزدیک دریا کے کنارے کھل جائے گا۔یہ پارک بچوں کے لیے نہیں ہوگا۔حالانکہ پارک خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ہے لیکن اس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوگی

3 comments:

  1. any lade wants sex contact me faisalabaden@ymail.com or +923143174600

    ReplyDelete
  2. Any lady want sex in sargodha so call day and night
    03458709455
    Also antz wellcome private and confiditional
    just call me in sargodha

    ReplyDelete
  3. 03334076932 any lady from Lahore

    ReplyDelete